(آن لائن)خیبر پختونخوا پولیس میں 39سے زائد اہم عہدے ایک سا ل سے زائد عرصے سے خالی پڑے ہیں ۔جبکہ 45اہم عہدے خالی ہونے کے باوجود گریڈ 16,17اور 18کے 22افسران سی پی او میں اپنی تقرری کے منتظر ہیں خالی نشستوں میں ایس ایس پی ٹریفک پشاور ، ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر ، سی سی پی او پشاور، ایس پی ٹریفک وارڈن سوات ، ایس پی صدرڈی آئی خان ،ایس پی انوسٹی گیشن طور غر ، لوئر کوہستان ،اے آئی جی ویلفیئر ، سی پی او شامل ہیں ۔ تقرری کے منتظر افسران میں ڈی ایس پی محمد اشتیاق ، ڈی ایس پی مسلم خان ،ڈی ایس پی یاسین خان ،ڈی ا یس پی زر ولی ، ڈی ایس پی فلک نیاز ، ڈی ایس پی لیاقت علی ، ڈی ایس پی فضل سبحان ، ڈی ایس پی غریب نواز ، ڈی ایس پی محمد اکبر خان وغیرہ شامل ہیں۔