حکومت کی تبدیلی ملاکنڈ ڈویژن میں نظر آنے لگی۔ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود حکومت عوام پر ٹیکس لاگو کرنے کی کوشش کر نے میں مصروف عمل ہے ۔ ذرائع کے مطابق ضلع ملاکنڈ میں ٹیکس لاگو کرنے کی کوششوں پر تاجراور عوامی حلقے سراپا احتجاج بن گئے .ڈویژن بھر میں شدید رد عمل دیکھنے میں آ رہا ہے ۔ٹیکس فری زون ملاکنڈ میں بجلی بل ، ٹیلیفون بل ، نجی کاروبار پر ٹیکس کی تیاری کی کوشش تیز کرنے کے بعد پراپرٹی ٹیکس سمیت نئے ٹیکس لگانے کے منصوبہ بندی کی جارہی ہے.ملاکنڈ ڈویژن بشمول کوہستان کے تین اضلاع میں ریاست سوات کی پاکستان میں ضم ہونے کے بعد ریاست کو دی گئی مراعات کو یکساں پامال کیا جارہا ہے ۔یہ زون گزشتہ کئی سال سے مسلسل قدرتی آفات او ر دہشت گردی سے متاثرہے۔ اس کے باوجود حکومت کو ملاکنڈ ڈویژن کے عوام پر رحم نہیں آیا ۔حکومت متاثرہ زون کو مزید ریلیف دینے کی بجائے ان سے ریاست سوات کی دی ہوئی مراعات چھیننے کی کوشش کررہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ۔ٹیکس لاگو کرنے پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ملاکنڈ ڈویژن میں بجلی، ٹیلیفون بل، نجی کاروبار پر ٹیکسوں کی تیاری
