سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں برن ہسپتال جلد کام شروع کرے گا، جس میں پلاسٹک سرجری سمیت تمام جدید سہولیات میسر ہوں گے، سیدو ہسپتال میں بریفنگ کے دوران میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی نے کہا کہ سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں برن ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں جدید آپریشن تھیٹر سمیت پلاسٹک سرجری یونٹ بھی میسر ہو گا جو صوبے بھر کا جدید برن ہسپتال ہو گا انہوں نے بتایا کہ برن ہسپتال کیلئے پی سی ون کی منظوری دی جا چکی ہے اور اس پر تعمیراتی کام کا آغاز جلد کیا جائیگا جس سے صرف سوات نہیں بلکہ پورے صوبے کے عوام کو جدید علاج معالجے کی سہولیات میسر ہونگے۔
سوات میں برن ہسپتال جلد کام شروع کردیگا،جس میں تمام جدید سہولیات میسر ہوں گے۔ایم ایس گلشن حسین فاروقی
