سوات:ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دریائے سوات کے کنارے ہر قسم تعمیرات پردفعہ 144 نافذ کردی۔ اعلامیہ کے مطابق عرصہ دو ماہ کے لئے دریا کنارے دو سو فٹ تک ہر قسم تعمیرات پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔