خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور(کے ایم یو) نے ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2019 کے نتائج کااعلان کردیا۔ امتحان میں صوبہ خیبرپختونخوا کے 14میڈیکل کالجوں کے کل1529طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں 1123نے کامیابی حاصل کی۔ امتحان کامجموعی نتیجہ 73فیصد رہا۔ شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کیمطابق خیبر میڈیکل کالج پشاور کی طالبہ فر ح گل نے839نمبرلے کر پہلی، اسی کالج کے محمد تابش اکرا م نے 823نمبر لیکر دوسری اور جنا ح میڈ یکل کا لج کے شا کر اللہ نے 817نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل 2019کے مذکورہ سالانہ امتحان میں خیبر میڈیکل کالج پشاور کا مجموعی نتیجہ 90فیصد، باچا خان میڈیکل کالج مردان80 فیصد،ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکا 78فیصد، خیبر گرلز میڈیکل کالج حیات آباد پشاور کا93فیصد، سیدو میڈیکل کالج سوات کا93فیصد،کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوہاٹ کا74فیصد، بنوں میڈیکل کالج بنوں کا73فیصد،رحمان میڈیکل کالج حیات آباد پشاور کا86فیصد،وومن میڈیکل کالج ایبٹ آباد کا50فیصد، گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کا78فیصد،پاک انٹرنیشنل میڈیکل کالج حیات آبادپشاور کا60فیصد،جناح میڈیکل کالج پشاور کا30فیصد جبکہ ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج ایبٹ آبادکانتیجہ29فیصداور الرازی میڈیکل کالج پشاور کا نتیجہ صرف صفر فیصد رہا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید نے کامیاب طلباء وطالبات بالخصوص پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کااظہار کیا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں گے اورآنے والے امتحانات میں بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کریں گے۔