سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ میں گیس لیکیج کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے دوبچوں سمیت تین افراد جاں بحق، مینگورہ کے نواحی علاقے طاہرآباد میں عبدالرزاق نامی شخص کے گھر میں گیس لیکیج سے نوے سالہ عبدالرزاق اور ان کے دو پوتے عبداللہ اور حضرت نبی، گیاہ سال اور بارہ سال کے بچے جاں بحق ہوئے، معمرشخص نے رات کو گیس کھلا چھوڑ دیاتھا۔ جوکہ لوڈشیڈنگ کے باعث گیس کی سپلائی معطل ہوئی بعد میں گیس آنے پر دم گھٹنے سے تینوں افراد صبح کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے پولیس موقع پر پہنچ گئی نعشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیاگیا جن کو مینگورہ میں سپرد خاک کیاگیا۔ واقعے سے علاقے میں دکھ اور غم کا سماں رہا۔