سوات برف باری اور بارشوں سےسردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی عوام گرم کپڑوں میں ملبوس ہوگئے ہیں جب کہ مینگورہ شہر بھر میں یخنی اور کارن سوپ کے دوکانوں اور ٹھیلوں پر لوگوں کا رش لگا رہتا ہے
یخنی کے ساتھ ابلی ہوئی مرغی کا گوشت بھی گاہکوں کو پیش کیا جاتا ہے جس سے دیسی انڈوں کی یخنی کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے سردی کے دوران شہر میں چھوٹے بڑے ہر قسم ریسٹورینٹ کی رونقیں بھی بڑھ گئی ہیں
سردیوں میں تلی ہوئی مچھلی کی طلب بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے تلی ہوئی مچھلی بیچنے والوں کی مشہور دکانوں پر گاہکوں کا رش دیدنی ہے عمر فقیر لالا کو شہر میں مچھلی کی فروخت کے مرکز کی حیثیت حاصل ہوگئی ہے جہاں مختلف اقسام کی تلی ہوئی مچھلی فروخت کی جاتی ہے شہریوں کی بڑی تعداد سرد موسم میں حلوہ جات کھاکر لطف اٹھارہے ہیں۔
سردیوںکی سوغات گاجر کا حلوہ تو ہر حلوائی اور مٹھائی کی دکان پر دستیاب ہے، سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی مونگ پھلی کے ٹھیلے لگ گئے ہیں۔
سردی کی شدت بڑھ جانے سے خشک میووں کی بھی طلب بڑھ گئی ہے جب کہ سردی کی موجودہ لہر میں خشک میوے اور مونگ پھیلی بیچنے والے خوانچہ فروشوں کی تو لاٹری نکل آئی ہے دوپہر کے بعد سے ہر گلی اور سڑک کی نکڑ پر مونگ پھلی والا موجود رہتا ہے جہاں سے شہری حسب استطاعت مونگ پھلی اور خشک میوے لے کر موسم کا مزا لے رہے ہیں۔