سوات: سوات کے رہائشی ڈاکٹر محمد علی دینا خیل (ایریا سٹڈیز سنٹر جامعہ پشاور کے ریسرچ ایسوسی ایٹ) کی سات سو صفحات پر مشتمل نئی تحقیقی کتاب ”د سوات پختو ادب او ثقافت“ شائع ہوگئی۔ کتاب میں سوات کی تاریخ، جغرافیہ، سوات کی مختلف اقوام، سرزمینِ سوات پر بیرونی حملہ آور، ریاستِ سوات میں پشتو زبان بطورِ سرکاری زبان، سوات میں بولی جانے والی زبانیں، ریاست کے زمانے میں پشتوزبان و ادب کی ترویج و اشاعت، سوات کے مختلف ادوار کا تاریخی اور ثقافتی جائزہ، اہلِ سوات کے رہن سہن، شادی بیاہ کا رواج، زراعت، اور دیگر موضوعات پر بحث شامل ہے۔ کتاب کو اکیڈمی آف سائنسز افغانستان نے شائع کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد علی دینا خیل کی نئی تحقیقی کتاب ”د سوات پختو ادب او ثقافت“ شائع ہوگئی
