سوات(مارننگ پوسٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ طوطالئی انسپکٹر عبد الوکیل خان کا امن و امان کوبرقرار رکھنے کے لئے پبلک لیزان کمیٹی ممبران اور علاقہ مشران سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں علاقہ تھانہ طوطالئی سے تعلق رکھنے والے معززین اور پبلک لیزان کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اس موقع پرایس ایچ او تھانہ طوطالئی نے پولیس افسران کی جانب سے جاری کردہ احکامات بتاتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ضلع بونیر میں جرائم کے خلاف ایک خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز کرد یا گیا ہے عوام علاقہ میں منشیات فروش، سو د، مجرمان اشتہاری، قمار باز اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاؤن یقینی بنائے میٹنگ میں ممبران پبلک لیزان کمیٹی اور دیگر شرکاء نے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاوؤن کی یقین دہانی کرائی۔