سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے علاقے شگئی میں منشیات فروش نے پولیس اہلکارکو چھری مارکر زخمی کردیا،پولیس اہلکار اخترعلی گشت کے دوران ملزم کی تلاشی کی کوشش کررہا تھا کہ اس دوران اس نے چھری کا وار کرکے اسے زخمی کردیا جسے طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔