نیویارک(ویب ڈیسک)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو رواں دہائی کی معروف ترین ’ٹین ایجر‘ قرار دے دیا گیا۔

ملالہ یوسفزئی اس سے پہلے نوبیل امن انعام اور سخاروف اعزازات سمیت درجنوں ایوارڈز حاصل کرچکی ہیں۔اقوام متحدہ کے ایک جائزے کے مطابق ملالہ یوسفزئی 21ویں صدی کی دوسری دہائی کی مقبول ترین نوجوان بن گئیں۔

اقوام متحدہ کی نیوز سروس نے اپنے ایک جائزے میں ملالہ کی لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلے میں کوششوں کا اعتراف کیا۔ جائزے میں ملالہ پر قاتلانہ حملے سے لے کر عالمی اعزازات کے حصول کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی 1997 میں سوات کے شہر مینگورہ میں پیدا ہوئیں، تعلیم، امن اور لڑکیوں کی تعلیم کیلئے آواز بلند کرنے والی ملالہ کو خاموش کرنے کیلئے دہشت گردوں نے 9 اکتوبر 2012 کو ان پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔