محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا نے سرکاری سکولوں کے ذہین اور نادار طلبہ و طالبات کیلئے 200سکالرشپس کا اعلان کردیاہے جس کیلئے داخلہ ٹیسٹ 26 جنوری 2020کو لیا جائے گا کامیاب طلباء و طالبات کو صوبہ کے 10معیاری تعلیمی اداروںایبٹ آباد پبلک سکول ایبٹ آباد ، اکرم خان درانی کالج بنوں ، فضل حق کالج مردان ، اسلامیہ کالجیٹ سکول پشاور، پشاور پبلک سکول برائے طلبا اور طالبات ، یونیورسٹی پبلک سکول پشاور ،یونیورسٹی ماڈل سکول برائے طالبات پشاور ،وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان اور زرعی یونیورسٹی پبلک سکول برائے طالبات پشاور میں ساتویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مفت تعلیم دی جائے گی ۔محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے 100طلباء اور 100طالبات کی نشستوں کیلئے ضلعی میرٹ کے بنیاد پرسرکاری سکولوں میں ساتویں جماعت میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات سے درخواستیں طلب کی ہے جس کیلئے 13جنوری 2020 فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ، موزوں امیدواروں کا انٹری ٹیسٹ 26جنوری 2020کو ہوگا جو کہ جماعت ششم کی سطح کے خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈکے انگریزی ، حساب ، جنرل سائنس ، اردو او ر اسلامیات کے مضامین میں سے لیا جائے گا ، امیدواروں کیلئے عمر کی حد 11سے 13سال مقرر کی گئی ہے اور صرف وہ طلباء وطالبات ٹیسٹ دینے کے اہل ہونگے جو جماعت اول سے لیکر جماعت ششم ہفتم تک صرف سرکاری سکولوں میں پڑھ رہے ہوں ۔