نوابشاہ(آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اور نوازشریف اقتدار میں ڈیل کے ذریعے آئے ،ڈیل کرانے والے ڈیل تو کراتے ہیں لیکن ایسے لوگوں کو ملک چلانا نہیں آتا،مجھے گرفتار کرنے کیلئے سراغ ڈھونڈے جارہے ہیں،جب بھی گرفتار ہوا پہلے سے زیادہ مشہور ہوا۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب بھی اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے ڈیل کی اور موجودہ وزیراعظم عمران خان بھی ڈیل کے تحت آیا ہے، ڈیل کرانے والوں کو ڈیل کرانا تو آتی ہے مگر وہ جن لوگوں کو ڈیل کرکے حکومت میں لے آتے ہیں انہیں ملک چلانا نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کو دھمکیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
گرفتار کرنے کیلئے سراغ ڈھونڈے جارہے ہیں،جب بھی گرفتار ہوا پہلے سے زیادہ مشہور ہوا.زرداری
