سوات(مارننگ پوسٹ)سوات میں سڑکوں کے تعمیر اتی کی تکمیل سے سیاحت کا شعبہ مزیدترقی کرے گا،کالام روڈکے مکمل ہونے سے سیاحوں نے سوات کا رخ کرلیا ہے،موسم سرما میں بھی جوق درجوق سیاح سوات آکر یہاں کے قدرتی نظاروں اوربرفباری سے لطف اٹھارہے ہیں،ان خیالات کا اظہارسوات سے تعلق رکھنے والے ماہر سیاحت شیرین زادہ بدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ سوات ایک سیاحتی علاقہ ہے جہاں پر سڑکوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور سال 2019میں زیادہ سے زیادہ سڑکوں پر کام کیا گیا جس کے سبب کالام،ملم جبہ،میاندم،مرغزار،بحرین،مدین اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی کثیرتعدادنظر آرہی ہے جبکہ مزید سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے سوات میں سیاحت اورمعیشت کے شعبے کو فروغ مل رہا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے مینگورہ بائی پاس پر نئے سال کی آمد پر پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں مہمانوں کو روائتی کھانے فراہم کئے جائیں گے جبکہ ساتھ ساتھ سیاح اور مہمان پشتو کی روائتی موسیقی سے بھی لطف اندوز ہوں گے،انہوں نے کہاکہ سوات ایک سیاحتی مقام ہے جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے جہاں پر قدم قدم پر حسین نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں لہٰذہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اورخصوصاََ سیاح آکر یہاں کے قدرتی حسن سے محظوظ ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری روائتی مہمان نوازی سے بھی مستفید سے محظوظ ہوجائیں۔