سوات (مارننگ پوسٹ)ضلع سوات کی جنت نظیر وادی کالام میں واقع مہوڈھنڈ جھیل کی ٹریک پر فرنٹئیر جیب کلب کے زیر اہتمام ’سنو جیب ریلی‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے ریسرز نے حصہ لیا۔ جیپ ریلی کے دوران ایک گاڑی الٹ کر روڈ سے نیچے گرگئی مگر ڈرائیور اور اس کے پارٹنر نے کمال بہادری اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی کو خود ہی سیدھا کرکے دوبارہ ریس کا آغاز کیا اور اپنی منزل پر پہنچ گئے۔