صوبائی حکومت نے سیدو ڈینٹل کالج سوات کیلئے طبی آلات اورسامان کی خریداری کی مد میں38کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کی جانب سے پہلے ہی منظوری دی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق صوبے میں دانتوں کی بیماریوں میں اضافے کے پیش نظر صوبے کے تمام تدریسی ہسپتالوں کیساتھ ڈینٹل سیکشن یا ڈینٹل کالجز منسلک کئے گئے ہیں تایم سیدو ٹیچنگ ہسپتال سوات میں ڈینٹل کالج نہیں تھا جس کے قیام کیلئے موجودہ حکومت نے تعمیرات کا منصوبہ مکمل کرنے کے بعد طبی آلات کی فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا ہے ذرائع کے مطابق پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کالج کے طبی آلات اور سامان کی خریداری کیلئے38کروڑ83لاکھ15ہزار روپے کی منظوری دیدی ہے جبکہ محکمہ خزانہ سے بھی کلیئرنس دیدی گئی ہے جس کی روشنی میں آئندہ سال جنوری میں فنڈز منتقل کردیئے جائیں گے۔
سوات،سیدو ڈینٹل کالج کے طبی آلات اور سامان خریدنے کیلئے38کروڑروپے منظور
