سوات(مارننگ پوسٹ) سیدوشریف کے عوام کا سوئی گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ، اے سی بابوزئی کو جلسہ گاہ میں جانے سے روک دیاگیا، سیدوشریف اسپتال چوک میں سیدوشریف، فیض آباد اور گلکدہ کے عوام نے سوئی گیس کے نارواں لوڈشیڈنگ کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے اسپتال چوک کو گھیرے میں لئے لیا اور کئی گھنٹوں تک سوئی گیس ادارے، ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی احتجاج سے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سوئی گیس حکام سوات میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں بھی اقرباپروری کررہی ہیں سیدوشریف کے عوام کے ساتھ ذاتی دشمنی کررہی ہے احتجاج کے لئے اے سی بابوزئی عامر علی شاہ اور محکمہ گیس کے حکام مزاکرات کے لئے پہنچ گئے مگر مشتعل عوام نے ان کو جلسہ گاہ میں جانے ہی نہیں دیا۔ ان کے خلاف سخت نعرہ بازی کی عمائدین کا موقف تھا کہ ضلع انتظامیہ نے بار بار ان کو دھوکہ دیاہے اور یقین دہانی کی باوجود گیس کی فراہمی بحال نہیں کی اس لئے اب کسی قسم کی مزاکرات نہیں کرینگے احتجاج اس وقت تک جاری رہیگاجب ان علاقوں کو گیس کی فراہمی شروع نہیں کی جائیگی۔