سوات (مارننگ پوسٹ)منگلور پولیس نے صرف کارکردگی دکھانے کیلئے ناقص پاپڑکا بہانہ بناکر ،درجنوں غریب دکانداروں کے خلاف رپورٹ درج کرلیے ،پولیس ناقص پاپڑ بنانے والے بڑے بڑے فیکٹریوں کے خلاف کارروائی سے کترانے لگے ،اسسٹنٹ کمشنر بابوزی نے بغیر کسی تصدیق گاؤں کے غریب چھوٹی سی دکانداروں پر پانچ پانچ ہزار روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا ،پولیس نے بغیر کسی اطلاع چھاپے مارے،اگر ہمارے پاس ناقص پاپڑ موجود ہیں ،تو پہلے فیکٹروں کے خلاف کارروائی کیا جائے ،ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے ،اعلی حکام نوٹس لیں۔متاثرہ دکاندار ،تفصیلات کے مطابق سوات کے پولیس سٹیشن منگلور کے پولیس نے گزشتہ روز صرد اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے منگلور کے مختلف علاقوں کے غریب چھوٹے سی درجنوں دکانداروں پر چھاپے مارے اور ناقص پاپڑ کا بہانہ بناکر غریب دکانداروں کے خلاف رپورٹس درج کردئے ہیں پولیس نے دکانداروں کو اسسٹنٹ کمشنر بابوزی کے سامنے پیش کردیا اسسٹنٹ کمشنر نے بغیر پوچھے غریب معمولی سی دکانداروں پر پانچ پانچ ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کردئے ہیں متاثرہ دکانداروں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پہلے تو پولیس کے ساتھ ایساں کوئی سسٹم نہیں ہے کہ اُن کو یہ پتا چل سکے کہ دکان میں پڑے پاپڑ ناقص ہیں لیکن اگر پاپڑ ناقص ہیں تو پہلے ہمیں اطلاع دیتے تو ہم اس کی فروخت بند کردیتے لیکن پولیس نے بغیر کسی اطلاع کہ ہمارے خلاف رپورٹ درج کئے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پہلے ناقص پاپڑ بنانے والے بڑے بڑے فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کریں پولیس اور انتظامیہ فیکٹریوں کہ خلاف کارروائی کے بجائے غریب چھوٹی سی دکانداروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ہم غریب لوگ ہیں اسسٹنٹ کمشنر بابوزی نے ہم پر پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے ظلم کی انتہا ء کردی ہے لہذا ہم ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن ،ڈی پی او سوات اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف ایکشن لیں اور مزکورہ پولیس اہلکاروں اور اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف کارروائی کریں اگر یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل کر بھر پور احتجاج کرینگے۔