سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے نئے ابھرتے نوجوانوں سوات رائڈرز کلب اپنے سلوگن "سیاحت بھی عبادت بھی” کو اپناتے ہوئے تاریخی اور سیاحتی مقامات کو صاف رکھنا اور عوام میں یہ شعور پیدا کرنا ہےسوات رائڈرز کلب جہاں بھی جاتے ہے وہاں پرصفائی کی سرگرمیاں شروع کردیتے ہیں سوات جسے پاکستان کو سویٹزر لینڈ بھی کہا جاتا ہے کے دلکش اور دلفریب مقامات میں موجود سیاحوں میں شعور پیدا کرنے اور سیاحتی مقامات کو "کلین اینڈ گرین” بنانا ان کا مشن ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوات رائڈرز کلب کے ممبر الیاس خان نے کہا کہ ہم نے ملم جبہ میں صفائی مہم شروع کردی ہے جہاں پر ہم نے کافی کچرا اٹھا کر تلف کردیا ہے الیاس نے کہا کہ اگلے ٹوورز میں انشاءاللہ "plantation” بھی ہمارے مشن کا حصہ ہوگا۔۔ہم نے جنت نظیر وادی سوات اور اپنے وطن کو صاف رکھنے کا عزم کر رکھا ہے جو جاری رہی گا
سوات، نوجوانوں نے سیاحتی اور تاریخی مقامات کو صاف رکھنے کی سر گرمیاں شروع کردی
