سوات(مارننگ پوسٹ )پاکستان زندہ باد تحریک ضلع سوات کی جانب سے پختون تحفظ موومنٹ کے خلاف اور افواجِ پاکستان کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔ نشاط چوک مینگورہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کونسلر سپین خان نے کہا کہ پختون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے اور فنڈز پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور پشتون کو وہ سوات میں آنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اس موقع پر مظاہرین نے منظور پشتون کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے