سوات (مارننگ پوسٹ)سوات کے علاقہ کالام میں بیس سال بعد اپریل کے مہینے کے آخر میں چار انچ تک برف باری ہوئی۔ ملم جبہ میں بھی برف باری کے بعد وادی نے سفید چادر اوڑھ لی۔ جمعہ کی صبح کالام ، اوشو، مٹلتان اور گبرال میں برف بار ی کا سلسلہ شروع ہوا جو سہ پہر تک جاری رہا۔ بیس سال بعد اپریل کے آخر میں چار سے پانچ انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سے علاقہ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور علاقہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے