سوات (مارننگ پوسٹ) سیکرٹری آر ٹی اے ملاکنڈ ڈویژن اسرار احمد خان کی زیر صدارت غیر معیاری سی این جی سلینڈرز اور کٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ عظیم سرور اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے اسرار احمد خان نے کہا کہ گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلینڈرز، کٹ اور آلات ہرگز نہ لگائے انہوں نے کہا کہ زندگی قیمتی ہے اس کی حفاظت کریں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آر ٹی اے آفس سیدو شریف میں گاڑیوں میں غیر معیاری سی این جی سلینڈرز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سیکرٹری آر ٹی اے اسرار احمد خان محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظیم سرور، ٹی او آر شہزاد خان، سپرنٹنڈ نٹ ٹی ایم اے فضل خان، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر خائستہ باچا اور دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ تمام ہائی ایس ٹویوٹا، ویگن، بس، سوزوکی، ٹیکسی رکشہ، پبلک ٹرانسپورٹ، اور پرائیوٹ گاڑیاں، گاڑیوں میں نصب سی این جی سلینڈرز کو حکومت پاکستان کے منظور شدہ سلینڈر ٹیسٹنگ لیبارٹری سے ٹیسٹ کروا کر پانچ سال کا سرٹیفکیٹ حاصل کریں ورنہ ٹریفک پولیس اور انتظامیہ سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والے کو جرمانہ اور سی این جی سلینڈرز ضبط کروا کر قانونی کاروائی کریگی۔