پشاور:صوبائی حکومت نے عدالتی احکامات کی روشنی میں2014سے قبل ریٹائرڈ ہونیوالے سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس ریٹائرمنٹ فنڈ میں شامل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے تمام درخواستوں پر کارروائی کیلئے متعلقہ اداروں کو پیسے جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے گروپ انشورنس کے نام پر کٹوتی کی جارہی تھی اوریہ رقم مرنے کے بعد ملازمین کے ورثاء کو جاری کردی جاتی ہے لیکن2014میں صوبائی حکومت نے پنشن فنڈ کے حوالے سے قانون پاس کیا جس کی روشنی میں تمام ملازمین کیلئے ریٹائرمنٹ کی صورت میں مراعات کا تعین کیا گیا ہے جس کی روشنی میں گروپ انشورنس کا تصور ختم ہوگیا اس لئے اس قانون کی منظوری سے قبل ریٹائرمنٹ لینے والے افسران اور ملازمین کا استحقاق ختم ہوگیا تھا جس کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اب حکومت نے2014سے قبل ریٹائرڈ ہونیوالے تمام ملازمین کو گروپ انشورنس پنشن فنڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ اس مقصد کیلئے تمام سرکاری محکموں کو موصول ہونیوالی درخواستوں پر متاثرین کو فنڈز جاری کرنے کا مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔
2014سے قبل ریٹائرڈ ہونیوالے سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس پنشن فنڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
