سوات (مارننگ پوسٹ)ضلع سوات میں بارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ،تھانہ ملاکنڈ میں زیر تعمیر گرڈ سٹیشن میں جاری کام کی وجہ سے ضلع سوات میں بارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل رہا اور پانی کی سپلائی نہ ہوسکی۔ ضلع بھر میں صبح آٹھ بجے سے رات آٹھ بجے تک بجلی بند رہی جس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے پانی کی سپلائی نہ ہوسکی اور کاروبار زندگی معطل رہا۔ پیسکو حکام کے مطابق آج پیر کو بھی صبح سے شام تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔