سوات(مارننگ پوسٹ) سوات کے علاقے چالیار میں کرکٹ کھیلتے ہوئے گیارہ سالہ بچہ گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے نواحی چالیار میں کرکٹ میچ کے دوران گیارہ سالہ بچے کاظم خان ولد نعیم شاہ کوبیٹنگ کرتے ہوئے سینے پرگیند جا لگی جس کے نتیجے میں اس کی حالت غیر ہوگئی۔ بچے کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ کاظم خان کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔