سوات(مارننگ پوسٹ) خیبر پختون خوا حکومت نے مشہور گلوکارہ مہ جبین قزلباش کے علاج کے لئے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا، کلچر ڈیپارٹمٹ کے ڈائریکٹر شمع نعمت نے مہ جبین قزلباش کی اسپتال میں عیادت کی اور ان کی صحت کے لئے دعاکی، اس موقع پر ڈائریکٹر کلچر شمع نعمت نے میڈیا کو بتایاکہ صوبائ حکومت اور خصوصی صوبائی وزیر کلچرعاطف خان کی خصوصی ہدایت پر اسپتال میں ان کی عیادت کی اور ان کے بیٹی ہما اور بیٹے شاہد کو ایک لاکھ روپے ادا کردئے گئے انہوں نے کہا صوبائی حکومت اپنے فنکاروں کی عزت اور احترام کرتی ہے ان کی ہرقسم مسائل سے باخبر ہے اور ان کو مشکل حالات میں تنہانہیں چھوڑینگے انہوں نے کہاکہ صوبائ حکومت نے اسپتال کے عملے کو بھی ہدایات کی ہے کہ گلوگارہ مہ جبین قزلباش کی ہرممکن بہتر سے بہتر علاج کرایاجائیں انہوں نے مزید کہاکہ کلچر ڈیپارٹمنٹ فنکاروں کے فلاح وبہبود اور ان کی صلاحیتوں کے لئے امسال بہت سے پروگرام منعقد کررہے ہیں