ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے ملک میں داخلے کے لئے پہلی مرتبہ پانچ سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ نئی ویزا پالیسی سے سیاحوں کو 5 سال کے دوران کئی مرتبہ متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت ہوگی۔ یہ ویزا پالیسی تمام ممالک کے لئے ہوگی تاہم ویزا درخواست کی فیس کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی اور مزید تفصیلات بھی جاری نہیں کی گئیں۔یورپی یونین کے اراکین، روس، جنوبی کوریا، ارجنٹینا اور برازیل سمیت دیگر ممالک کے شہری 90 روز تک کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کا دورہ کرنے کے خواہش مند دیگر ممالک کے شہریوں کو 48 گھنٹے کے لئے 10 ڈالر یا 96 گھنٹوں کے لئے 30 ڈالر اور 30 دنوں کے ویزے کے لئے 90 ڈالر کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے، اس فہرست میں پاکستان، بھارت اور فلپائن سمیت دیگر ممالک شامل ہیں
متحدہ عرب امارات نےپانچ سالہ سیاحتی ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی
