سوات(نامہ نگار)مجرمان اشتہاریوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی زیادہ سے زیادہ گرفتاری عمل میں لائی جائے جبکہ تھانہ میں آنے والے سا ئلین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائے، انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے جبکہ مؤثر گشت کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پورکارروائی عمل میں لائی جائے ایکٹنگ ایس پی عبد الرشید خان مروت کا ڈی پی او آفس میں پولیس کیساتھ کرائم میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب تفصیلات کے مطابق ایکٹنگ ایس پی عبد الرشید خان مروت نے ڈی پی او آفس میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈ کوار ٹر محمد شاہ خان، انچارج ٹریفک حا ضر خان، انچارج PAL ہیڈ کنسٹیبل فیض اللہ سمیت تمام ایس ایچ اوزصا حبان نے شرکت کی میٹنگ میں ایکٹنگ ایس پی عبد الرشید خان مروت نے تھانہ کی جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیامیٹنگ میں پولیس افسران کو ہدایت ہوئی کہ تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے اور جلدازجلد زیر تفتیش مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسو کیا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی مزید بہتر کریں اور عوام کو پُرامن ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے قتل، اقدام قتل، چوری جیسے جرائم کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں اور گشت کے نظام کو بہتر بنائیں تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکی جائے ایس ایچ اوز اپنے فرائض پیشہ ورانہ تقاضوں اور عین وابستہ عوامی توقعات کے مطابق ادا کریں ڈی آر سی اور پبلک لائزان کمیٹی کے ممبران اور تمام مکاتب فکر کے افراد کو اعتماد میں لیکر کسی بھی مسئلے کو امن و امان کی صورتحال خراب ہونے سے پہلے ہی حل کرنے کی کوشش کریں انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقہ میں سودخوروں، انڈر پلے اور منشیات فروشوں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کارروائی کریں جبکہ مظلوم کی دادرسی کو یقینی بنا ئیں اور بے وجہ لوگوں کو تنگ نہ کریں، مقدمہ میں مطلوب اصل ملزمان کی گرفتاری یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اپنی کارکردگی بہتر کریں عوام کے ساتھ بہترین رویہ اپناتے ہوئے انکی شکایات پر فوری طور پر کارروائی کریں جبکہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کو مزید مؤثر کیا جائے بونیر پولیس عوام کی جان اور مال کی خفاظت کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے انشا ء اللہ بونیر کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے۔