سوات (مارننگ پوسٹ)پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر و چیئر مین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان اور کابینہ کا ڈویژن بھر کے ہنگامی دوروں کا فیصلہ، ہفتے سے دورے شروع کرنے کا اعلان، دیر اور باجوڑ کے بعد دیگر اضلاع کا اعلان کیا جائیگا پی ٹی آئی کے ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ کے پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی کے ڈویژنل صدر و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی فضل حکیم خان نے کابینہ کے ہمراہ ہنگامی دوروں کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ہفتہ 11جنوری کو فضل حکیم خان اپنے کابینہ کے ہمراہ دیر لوئر اور خار باجوڑ کا دورہ کرینگے جہاں پر تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور کارکنان کے اہم اجلاس سے خطاب کرینگے اور پارٹی کو مذید فعال بنانے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے احکامات دینگے تمام کارکنوں سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے اسکے بعد دیگر اضلاع کے دوروں کے شیڈول کا اعلان کیا جائیگا۔