سوات(مارننگ پوسٹ) ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر بونیر سہیل خالد کی خصوصی احکامات کے کیمطابق ضلع بونیر میں منشیات فروشان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تھانہ ناوہ گئی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چیک پوسٹ امبیلہ پر چیکنگ کے دوران منشیات فروش سراج ولد محمد شیر ساکن سورا کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 30گرام آئس اور 195گرام چرس برآمد کیا اسی طرح تھانہ جوڑ پولیس نے سید روح الحسنین باچا ولد سید محمد رضوان باچا ضلع اٹک کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ فیکس چارجرمحمولہ 03عدد کارتوس اور 100گرام چرس بر آمد کر کے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کیااسطرح تھانہ پیر بابا پولیس نے محمد اسلام ولد محمد اقبال ساکن بھائی کلے سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ چارجر، 05عدد کارتوس اور 01 کلو سے زائد چرس برآمد کئے گئے۔ملزمان کیخلاف اسلحہ، منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات رجسٹر کئے گئے ہیں۔ مزید تفتیش کیلئے انو سٹی گیشن ونگ کو حوالہ کئے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سہیل خالد نے بونیر کے غیور عوام سے اپیل کی کہ منشیات فروشان، جرائم پیشہ افراد یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اشخاص کے متعلق اپنے نزدیکی پولیس سٹیشن کو بروقت اطلاع دے کر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور مزید یہ واضح کیا کہ ضلع بونیر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا ہمارا مشن ہے۔
بونیر میں پولیس کی مختلف کاروائیوں میں بڑی مقدار پر آئس اور چرس برآمد،ملزمان گرفتار
