سوات مینگورہ شہر اور مختلف علاقوں کی سڑکوں پر کیٹ آئیز نے گاڑیوں کے ٹائروں کا کباڑا نکال دیا سوات کی ضلعی انتظامیہ، پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی، ٹائون اور کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی رفتار کنٹرول کرنے کیلئے سڑک کے درمیان میں متعدد مقامات پر کیٹ آئیز نصب کی گئی ہیں بڑے سائز کی کیٹ آئیز کے ساتھ جہاں گاڑیوں کو رفتار کم کرنا پڑتی ہے وہیں ڈرائیور ان کیٹ آئیز کے باعث ٹائرز خراب ہونے کا گلہ بھی کرتے ہیں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ عالمی معیارکی درمیانی کیٹ آئیز نصب کی جائیں تاکہ گاڑیوں کی رفتار بھی کم ہو اور ٹائرز کو بھی نقصان نہ پہنچے۔
سوات سڑکوں پر بڑے سائز کے کیٹ آئیز نے گاڑیوں کے ٹائروں کا کباڑا نکال دیا
