سوات(مارننگ پوسٹ) خوشگوار اور بہترین موسم کا لطف اٹھانے کیلئے سوات میں قدم قدم پر سیاحتی مقامات موجود ہیں جہاں ایک بار جانے کے بعد کسی کادل واپس جانے کو نہیں کرتا،برفباری نے سوات کے حسن کو چار چاند لگادئے ہیں،سیاح آکر یہاں کے دلفریب نظاروں کا لطف اٹھائیں،ان خیالات کا اظہار سوات سے تعلق رکھنے والے ماہرسیاحت اورہوٹلیئرشیرین زادہ بدر نے سیاحوں اورمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ اس وقت پورے سوات پربرفباری کی وجہ سے سفیدی چھائی ہوئی ہے اوریہ نظارالوگوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے جبکہ شام کے بعد برف کی یہ سفیدی بہترین اور عجیب منظر پیش کرتاہے جس میں سیاحوں کیلئے ایک کشش موجود ہے جو باربار یہ نظارا دیکھنے کی خواہش کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملم جبہ اور کالا م میں برفباری نے خوبصورتی بکھیردی تو دوسری طرف ان علاقوں میں جیب ریلی اور سکینگ نے اس کامزہ ہی دوبالا کردیا ہے یہی وجہ سے سیاح جوق درجوق ملم جبہ اور کالام کی طرف رواں دواں نظر آرہے ہیں جبکہ مرغزار،مدین،بحرین،پیرونہ،مہوڈنڈاوردیگر سیاحتی مقامات میں بھی سیاحوں کی بڑی تعداد نظر آرہی ہے جو یہاں کے موسم سے لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ مسلسل فوٹوگرافی بھی کررہی ہے۔