سوات (مارننگ پوسٹ) سلیم الرحمن سمیت اور دیگر ممبران اسمبلی پر مشتمل وفد کی دورہ اذربائیجان کادورہ مکمل، دونوں ملکوں کے درمیان کئی شعبوں میں تحریری معاہدہ، وفد میں ایم این اے خیراکبر اورخاتون ممبر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی شامل تھے، دونوں ممالک کے وفود نے پاکستان اوراذربائیجان کے درمیان بہترتعلقات استوار کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پارلیمانی وفد نے برادر اسلامی ملک اذربائیجان کا دورہ کیا وفد میں سوات سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی سیکرٹری سلیم الرحمان ملاکنڈسے تعلق رکھنے والے ممبر قومی اسمبلی خیراکبر اورخاتون ممبر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا شامل تھی، دورہ کے دوران پاکستانی وفد نے اذربائیجان حکومت کے وفد سے ملاقاتیں کئیں، اوردونوں ممالک کے درمیان بہترتعلقات استوار کرنے اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ جبکہ دونوں ممالک درمیان مختلف شعبوں کے حوالے سے تحریری معاہدے بھی طے پاسکتی ہے، وفد نے دورہ مکمل کرکے واپس پہنچ گیاہے۔
سوات، ایم این اے سلیم الرحمن سمیت دیگر ممبران اسمبلی کا دورہ اذربائیجان مکمل
