سوات(مارننگ پوسٹ) بحرین میں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکار چارسیاح زخمی اسپتامنتقل کردیاگیا، مقامی ذرائع کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقے بحرین میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی بے قابو ہوکر پھسلنے سے الٹ گئی جس میں چار سیاح زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں میں افتاب حسین سکنہ کالام ڈرائیور، وجاہت ولد سیراج، شیراز ولد میراج اور صدف زوجہ محمد رحمان ساکنان کراچی زخمی ہوئے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو فوروی طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں انکو طبی امداد دی جارہی ہے، سیاحوں کا تعلق کراچی سے بتایاجارہاہے جوکہ سوات میں برف باری دیکھنے کے لئے آئے تھے۔