سوات(مارننگ پوسٹ) مٹہ کے علاقے سربانڈہ میں چیتانے آبادی کارخ کرلیا دوافراد پر حملہ کرکے زخمی کرلیا، مقامی لوگوں کی فائرنگ سے چیتاہلاک، مقامی لوگوں کے مطابق مٹہ کے پہاڑی علاقے سربانڈہ میں برف باری کی باعث چیتے نے مقامی آباد ی کا رخ کرلیا چیتے نے مقامی رہائشی لال محمد اور ابدالی پر حملہ کرکے زخمی کردیا۔ ان کی چیخ وپکار پر گاؤں کے لوگوں نے چیتے پر فائرنگ کھول دی جس سے چیتا ہلاک ہوگیا۔ زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا مقامی لوگوں کے مطابق چیتے نے ایک کتے پر بھی حملہ کرکے ہلاک کیا۔ چیتے کی لاش کو دیکھنے کے لئے سینکڑوں کے تعدا د میں لوگ علاقے میں پہنچ گئے دوسرے طرف محکمہ وائلڈ لائف اور پولیس بھی موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہناہے کہ آبادی میں داخل ہونے والے دوچیتے تھے ایک پہاڑوں میں غائب ہوکر بھاگ گیاہے۔
سوات ،مٹہ ، سربانڈہ میں چیتا آبادی میں گھس گیا،2افراد پر حملہ
