خیبر پختونخوا حکومت نے ایک بار پھر پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پی ٹی ایم کے تمام جائز مطالبات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جائے گا۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ کے مشیر اجملوزیر نے کہا کہ پختون تحفظ موومنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں اور وہ جب بھی مذاکرات کرنا چاہیں حکومت تیار ہے اس سے قبل سابقہ قبائلی اضلاع سے منتخب ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز پر مشتمل جرگہ تشکیل دیا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی جس نے متعدد بار پی ٹی ایم کے رہنمائوں کو مذاکرات کی دعوت دی اور ان تمام جائز مطالبات پر گفت و شنید کیلئے انہیں دعوت دی گئی مگر انہوں نے مذاکرات نہیں کرائے حکومت نے اس وقت بھی پی ٹی ایم کے جائز مطالبات ماننے سے انکار نہیں کیا تھا اور اب بھی ان کا موقف ہے کہ وہ ان معاملات کا افہام و تفہیم کے ساتھ حل نکالیں ۔ پی ٹی ایم اگر اب بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو حکومت ان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔
خیبرپختونخواحکومت کی پی ٹی ایم کوپھرمذاکرات کی دعوت
