سوات(مارننگ پوسٹ)ٹی ایم اے بابوزئ کے ناجائز ٹیکسوں کے خلاف منگلور بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتا ل،تاجروں نے ٹی ایم اے کا ٹیکس مسترد کردیا،صدر عبدالرحیم سے رابطہ کرنے اور منظم تحریک چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے کی ناجائز ٹیکس کے خلاف منگلور بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی،چھوٹے بڑے تمام دکانیں بند کئے گئے تھے دکانیں بند ہونے سے شہریوں کو خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اس موقع پر تاجروں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تاجروں کا کہنا تھا کہ ایک طرف مہنگائی کی وجہ سے ہمارا کاروبار بلکل ختم ہو گیا ہے اور دوسری طرف ٹی ایم اے ہم پر ٹیکس نافذ کر رہے ہیں جو ہمارے ساتھ ذیادتی ہے ہم ٹی ایم اے کا ٹیکس بلکل نہیں دینگے اور اگر ٹی ایم والے باز نہیں آئے تو نامعلوم مدت تک شٹر داؤن ہڑتال کرینگے اور منگلور کالام سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرینگے
سوات،ٹی ایم اے بابوزئ کے ناجائز ٹیکسوں کے خلاف منگلور میں شٹر ڈاؤن ہڑتا ل
