سوات (مارننگ پوسٹ) فلور ملزکی جانب سے مقرر کردہ کوٹہ سوات کیلئے ناکافی قرار، ڈیمانڈ پچاس ہزار تھیلوں بجائے یومیہ 12ہزار تھیلے فراہم کئے جا رہے ہیں،فلور ملوں کا آٹا دینے سے انکار ڈیلروں کے پاس آٹا نایاب ہونے کا خدشہ، صوبائی حکومت سے اہم مسئلہ کو حل کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سوات کے فلور ملز مالکان کا کوٹہ سوات کی آبادی کیلئے ناکافی ہے ڈیمانڈ پچاس ہزار تھیلے روزانہ جبکہ 12000تھیلے دئے جا رہے ہیں باخبر زرایع کے مطابق سوات کے نو فلور ملوں کا سرکاری کوٹہ میں یومیہ 12000تھیلے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ سوات کے آبادی کیلیے پچاس ہزار تھیلوں کی ضرورت ہے جو کہ نہایت ہی ناکافی ہے جس کے وجہ سے سوات میں آٹا بحران کا خدشہ ہر وقت سروں پر منڈلاتا رہتا ہے اور مارکیٹ میں قیمتوں کو بھی برقرار نہیں رکھا سکتا مقامی لوگوں اور فلور ملز مالکان نے صوبائی حکومت سے سوات کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے
سوات،فلور ملوں کا آٹا دینے سے انکار ڈیلروں کے پاس آٹا نایاب ہونے کا خدشہ
