سوات (مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ ن سوات نے پارٹی عہدیداروں عبدالغفور اور عثمان غنی کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دے دیا، عہدیداروں کا وفاقی وزیر مراد سعید اور سوئی گیس انچارج میرویس کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان، مینگورہ اور کبل میں گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے،تحصیل کبل کے صدر عبدالغفور اور سابق تحصیل کونسلر عثمان غنی کو وزیر اعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کی ایماء پر پولیس نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے کر اغواء کیا ہے،پولیس نے سوات میں جنگل کا قانون بنا دیا ہے، رہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، ورنہ احتجاجی تحریک شروع کریں گے، سوئی گیس انچارج میرویس خان پارٹی بننے سے گریز کریں، ان خیالات اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سوات کے صدر قیموس خان، جنرل سیکرٹری سید حبیب علی شاہ نے سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پارٹی کے عہدیدار ملک فدا محمد خان، صوبائی نائب صدر حاجی رضاخان، پریس سیکرٹری عمر فاروق، ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام کے صاحبزادے اشتیاق خان، سابق ناظم اجمیر خان سمیت درجنوں کی تعداد میں پارٹی ورکرز بھی موجودتھے، عہدیداروں نے کہا کہ عبدالغفور خان اور عثمان غنی کو سیاسی انتقام پر ناکردہ گناہوں کی سزاء پر گرفتار کیا گیا ہے، تھانہ کبل پولیس کی ہدایت پر دونوں تھا نہ چلے گئے اب بھی ان کی گاڑی اور ڈرائیور کبل تھانہ میں موجود ہے جبکہ دونوں رہنما گذشتہ روز سے ہی غائب ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایس ایچ او کبل، ایس ایس پی سوات سے رابطہ کیا، ڈی سی سوات کے پاس بھی پہنچ گئے لیکن سب نے لا علمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اب بھی قانونی راستہ اختیار کیا ہوا ہے، عوام کا حق پوچھنے پر سوئی گیس انچارج میرویس خان نے ہمارے دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہوا ہے جس پر انہوں نے قانونی دائرہ کار کے تحت بی بی اے کیا ہوا ہے، اظہار رائے ہر پاکستانی کا قانونی حق ہے، مسلم لیگ ن کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، مخالف حکمران انتا ظلم کریں جتنا کل خود برداشت کرسکے، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے عبدالغفور اور عثمان غنی کی بازیابی کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیا ہوا ہے، پریس کانفرنس کے بعد قائدین اور ورکرز نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، دونوں رہنماؤں کی باز یابی کے لئے نعرہ بازی کی جبکہ اس سے قبل ن لیگ نے کبل میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کبل بازار کے تاجروں نے بھی حمایت کی اور بطور احتجاج پورادن اپنی دکانیں بند کرکے ہڑتال کی۔
سوات،وفاقی وزیر مراد سعید اور سوئی گیس انچارج پر اغواء کا مقدمہ درج کرنے کا اعلان
