سوات(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرمین جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے فوری طور پر انصاف کی فراہمی پہلے دن سے ہی مشن ہے بے قصور لوگوں کے تحفظ کیلئے کمیشن کے تمام ارکان اہم کردار ادا کررہے ہیں پولیس اہلکاروں کو بھی چاہئے کہ عوام دوست ماحول میں شہریوں کوقانون کے مطابق سستا انصاف اور تحفظ ان کی دہلیز پر فراہم کریں اختیارات کا ناجائز استعمال ضلع سوات میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر اختیارات کا غلط استعمال ثابت ہو ا تو پھرپبلک سیفٹی کمیشن حرکت میں آئے گا وہ ضلع کچہری گلکدہ سیدو شریف میں پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹ کمیشن کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں کمیشن کے ممبران ڈاکٹر فدا محمد خان، ضلعی کونسلررحمدل شاہ، پیر محمد خان، فیض محمد خان ودیگر بھی موجو د تھے اس موقع پر ضلع بھر سے پو لیس کے خلا ف عوا می شکا یا ت سنی گئیں جبکہ بعض شکایت کنندگان کے درخواست پر ایس ایچ او مینگورہ انور خان،ایس ایچ اوکوکارئی سہراب خان اور دیگر اہلکاران بھی حاضر ہوئے اور اپنے اپنے متعلقہ کیس میں جوابات جمع کرائے اجلاس کے دوران پولیس اہلکاروں اور شہریوں نے کھل کر اظہار خیال کیا جہانزیب نفیس ایڈوکیٹ نے کہا کہ کمیشن کے ممبران نے ہمیشہ حق اور مظلوم کا ساتھ دیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص قانون سے محروم نہ ہو انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر فورم پر یہی تعلیم دی ہے کہ ظالم کا نہیں بلکہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے