سوات (مارننگ پوسٹ) سیدو شریف تدریسی ہسپتال کے شعبہ زچہ بچہ سے نومولود بچے کی اغوا کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ خاتون مسماۃ ملک زیبا نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں اپنی رشتہ دار خاتون مسماۃ شازیہ ساکن بحرین کے ساتھ آئی تھی، جہاں انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا اور قریب میں کھڑی ایک خاتون جو اپنے آپ کو ہسپتال عملہ کی طورپر ظاہر کر رہی تھی، ان سے ایک بچہ گود لیا اور کہا کہ اس کو میں دوا پلاتی ہوں اور باہر چلی گئی۔کچھ دیر بعد جب وہ نہیں آئی، تو میں باہر نکلی۔ وہ خاتون ایک مرد کے ساتھ سرخ رنگ کی موٹر کار میں بیٹھ کر فرار ہورہی تھی کہ میری چیخ وپکار پر سیکورٹی گارڈ اور پولیس نے ان کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا اور نومولود بچے کو واپس مجھے حوالہ کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزم محمد جلال ساکن گبرال اور مسماۃ عذرا ساکن عالم نگر فضاگٹ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔
سوات،سیدو ہسپتال سے نومولود بچے کی اغوا کی کوشش،ملزمان گرفتار
