سوات(مارننگ پوسٹ)خیبرپختونخوا فوڈ اتھارٹی سوات کے ماہرین نے کہا ہے کہ سرخ آٹے کا استعمال صحت کیلئے بہترین ہے ہم روزمرہ دو قسم کا آٹااستعمال کرتے ہیں ایک فائن آٹا ہے دوسرا سرخ (ہول فلور)، سرخ آٹے میں بران (bran) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور یہ ہماری خوراک کی اہم جزو ہے سرخ آٹے میں بھاری مقدار میں وٹامن،منرلز اور فائبر ہوتا ہے جو جلد ہضم ہونے والی غذاہے اور جو کہ بواسیر کے مریضوں کیلئے بھی بہترین غذا ہے جبکہ قبض کشاء بھی ہے انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس فائن آٹا قبض، گیسٹرو اور دوسرے بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔