سوات(مارننگ پوسٹ)ملم جبہ کی برف باری میں پاک فوج کی جانب سے اسکی ٹرییننگ کیمپ کا انعقاد، بارہ مقامی بچیوں سمیت 60بچوں نے حصہ لے رہے ہیں کیمپ10فروری تک جاری رہیگا،ملم جبہ میں برف باری کے آغاز پر جنرل آپریشن کمانڈر پاک آرمی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز مرزا کی ہدایت پر پاک فوج کی جانب سے اسکی کے مقامی کھلاڑیوں کیلیے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12مقامی بچیوں سمیت 60بچوں نے حصہ لے رہے ہیں اور ان کے درمیان مقابلے بھی ہو رہے ہیں، جس سے آنے والے سیاح بھی محظوظ ہوئے بچوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، ٹریننگ کیمپ 10فروری تک جاری رہیگا جس میں 60مقامی بچوں کو تربیت دی جا رہی ہے مقامی کھلاڑیوں نے کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کیمپ میں مقامی بچوں کو اسکی کی تربیت دیکر انکو آیندہ مقابلوں کیلیے تیار کیا جا رہا ہے
پاک فوج کی جانب سے ملم جبہ میں اسکی ٹرییننگ کیمپ کا انعقاد
