سوات میں مزید6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3082 ہوگئی۔ محکمہئ صحت کے ترجمان ڈاکٹر انور جمال کے مطابق اب تک 2957 افراد صحتِ یاب ہو چکے ہیں۔ باہر ممالک سے آنے والے ایک اور شخص میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ 67مشتبہ افراد کے ٹیسٹ رزلٹ کا انتظا ر ہے۔ اس وقت سوات میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد23ہے۔ اب تک سوات میں 102افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔
سوات میں کورونا سے مزید6افراد متاثر
