سوات (مارننگ پوسٹ) اخون بابا سیدوشریف میں قبضہ مافیاسرگرم عمل، سادہ لوح لوگوں سے خریدے گئے زمین کی ملکیت ظاہرکرکے لوگوں سے رقوم بٹورنے کاسلسلہ جاری ہے، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پٹواراس سلسلے میں قبضہ مافیاکے خلاف کارروائی کریں، تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی سالوں میں سیدوشریف کے مختلف مقامات پر قبضہ مافیا سرگرم عمل ہے۔ سواتی لوگ اوردوسرے ضلعوں سے آئے ہوئے لوگ شہرمیں پراپرٹی کے قیمتوں میں اضافے کیوجہ سے پہاڑی علاقوں اور غیرمقبول علاقوں میں گھربنانے کیلئے زمین خریدتے ہیں چونکہ یہ زمین قانونی طورپرقابل فروخت اورقابل خریدہوتے ہیں لیکن قبضہ مافیاپٹوارخانوں سے ملی بھگت کرکے زمینوں کے نقلی کاغذات بناتے ہیں اورخریدی گئی زمینوں کے مالکان کو تنگ کرکے ان کو ہراساں کرتے ہیں اوران سے زمینوں کی دوگنی قیمت وصول کرنے کی کوشش کرتے ہیں قبضہ مافیانے سیدوشریف چیل، شگئی، اخون بابا اوردیگر علاقوں میں دفاتر اوربارگیننگ سنٹرکھول رکھے ہیں اوراس قسم کے کارروائیوں میں مصروف ہیں لوگوں نے حکومت ضلعی انتظامیہ اور دیگرذمہ داروں سے مطالبہ کیاہے کہ ان قبضہ مافیاکے خلاف کارروائی کرکے لوگوں کی جان چھڑائی جائے۔ اس قسم کا ایک واقعہ گزشتہ روز کوہاٹ سے آئے ہوئے لوگوں نے بتایاکہ ہم نے قانونی طورپرزمین خریدرکھی ہے لیکن قبضہ مافیا ہمین ڈرادھمکاکر رقوم بٹورنے کی کوشش کررہے ہیں ہمیں اس ظلم سے بچایاجائے۔