اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے سوات کیلئے پروازیں بحال کر نے کااعلان ، انہوں نے کہا کہ سوات سیدو شریف ایئر پورٹ کی مرمت کی جا رہی ہے اور سوات کے لئے سیاحتی فلائیٹس بھی چلائی جائیں گی۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ 2017ء میں پی آئی اے کا ریونیو 95 ارب 66 کروڑ روپے، 2018ء میں 103 ارب 49 کروڑ روپے اور 2019ء میں 146 ارب 38 کروڑ 60 لاکھ روپے تھا جبکہ 2017ء میں خسارے میں 29 ارب، 2018ء میں 32 ارب اور 2019ء میں 11 ارب 30 کروڑ روپے کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پی آئی اے کے خسارے میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور تمام اشاریئے مثبت ہیں۔