سوات میں ڈپٹی کمشنر کا فلورملوں ، آٹا گودام اور بازروں کا اچانک معائنہ ، فلورمل مالکان کو اعلیٰ معیار کا آٹا فراہم کرنے کی ہدایت ، سوات میں آٹا کا کوئی بحران نہیں ایک لاکھ ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے ، ڈیلران کو روزانہ کی بنیاد پر 12ہزار تھیلے آٹا فراہم کیا جارہاہے.

ان خیالات کا اظہار ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عامر علی شاہ اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سوات نے متعلقہ حکام اور میڈیا ٹیم کے ہمراہ سوات میں مختلف فلور ملوں کا اچانک معائنہ کیا ، آٹا کا معیار اور وزن چیک کیا .

انہوں نے مل مالکان کو ہدایت کی کہ آٹا کی معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، فلورملوں کو اعلیٰ معیار کی گندم فراہم کی جارہی ہے.

انہوں نے سرکاری گندم گودام کا بھی اچانک معائنہ کیا جہاں پر انہیں تفصیلات فراہم کی گئی ، ڈپٹی کمشنر سوات نے مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ڈیلران اور شہریوں سے آٹا کے بحران کے حوالے معلومات حاصل کئے اور کہا کہ سوات میں کسی کو ذخیرہ اندوزی اور گران فروشی کی اجازت نہیں دی جائیگی ، بازاروں اور فلور ملوں کے معائنے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر کیا جائیگا ۔