سوات(مارننگ پوسٹ) سوات میں مینگورہ پولیس سٹیشن پر حملہ کرکے پتھرائو کرنے والے 15 کے قریب خواجہ سرائوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ 10 خواجہ سرائوں کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مینگورہ محمدانورخان کے مطابق گزشتہ روز پندرہ کے قریب خواجہ سرائوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے پتھرائو کیا۔ پولیس کو بھی زدوکوب کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے حملہ آور خواجہ سراؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دس خواجہ سرائوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو اتوار کے روزڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا،جنہیں تیمرگرہ جیل بھجوادیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں مطلوب مزید خواجہ سرائوں کی شناخت جاری ہے۔ شناخت ہونے پر انہیں بھی گرفتارکرلیاجائے گاجنہیں بھی عدالت میں پیش کیا جائے گا
مینگورہ پولیس سٹیشن پرپتھراوکرنیوالے10خواجہ سراء جیل روانہ
