سوات (مارننگ پوسٹ) جماعت اسلامی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری بختیار معانی نے کہا ہے کہ ہما رااصل مقصد دین اسلام کی سربلندی کے لئے جدوجہد کرنا ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق اراکین مرتے دم تک راہ راست کا ساتھ دیں اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی نالج فورٹ سکول میں احباب جمعیت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کنونشن سے سابق صوبائی وزیر شاہ رازخان، اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری ضیا ء اللہ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد امین، تحصیل ناظم حبیب اللہ ثاقب اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق اراکین اورعہدیدارسینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے، جماعت اسلامی سوات کے رہنما اختر علی خان، حافظ اسرار احمد، ریاض احمد، احباب جمعیت سوات کے صدر محمد نعیم اللہ، احباب جمعیت خیبر پختونخواکے صدر ذاکر حسین بھی موجود تھے، مقررین نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمارے بہت رہنمائی کی ہے آج ہم جو کچھ ہے جمعیت کی تربیت کی وجہ سے ہے جس طرح ہم نے زمانہ طالب علمی کے دوران دین اسلامی طلبہ کی بے لوث خدمت کی، اسی طرح سابق آراکین جمعیت میں بھی شعبے سے وابستہ ہوں اپنی ذمہ داری ایمانداری اور فرض شناسی سے اداکرکے خلق خدا کی بے لوث خدمت کریں اور اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کریں، مہمان خصوصی بختیار معانی نے کہا کہ ملک میں نئی تجربوں کی نہیں بلکہ اسلامی نظام کے نفاذ کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ تبدیلی اور نئے پاکستان کے تجربے سے بھی عوام مایوس ہوگئے ہیں، تقریب کے اخر میں ملک وقوم کی سلامتی کے دعا کی گئی۔
اسلامی جمعیت طلبہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں،بختیار معانی
