سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں پی ٹی ایم کے کارکنوں کا منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ حکومت کے خلاف نعرہ بازی، مینگورہ نشاط چوک میں پختون تحفظ مومنٹ کے درجنوں کارکنوں نے منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں چاٹ اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین سے مقامی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پختونوں کے تحفظ کے لئے آواز اٹھانے والوں کے خلاف اچھے ہتھگنڈے استعمال کررہی ہے مگر پی ٹی ایم کے کارکن اور رہمنا اس سے ڈرنے والے نہیں غیر قانونی طورپر کاکنوں اور رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کررہے ہیں اس سے ان کے حوصلے مزید پختہ ہورہے ہیں اس موقع پر پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمود نے کہاکہ ان کی پارٹی پی ٹی ایم کی ہر قسم حمایت کررہی ہے اور حکومت کے طرف سے نارواں سلوک او ر جھوٹے مقدمات کی سخت مذمت اور مخالفت کرتی ہے۔